کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) نے۲۶ اگست کو” کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے تاریخی مشن اور خدمات” کے عنوان سے ایک اہم دستاویز کا اجرا کیا جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سو برسوں میں سی پی سی کی کامیابی کا راز “عوام” ہے۔
سی پی سی چینی عوام کی جانب سے جاگیردارانہ طرزِ حکمرانی اور بیرونی جارحیت کے خلاف شدید جنگ کے نتیجے میں وجود میں آئی اور عوام سے قریبی تعلق اس کی بنیادی خصوصیت ہے۔جارحیت کرنے والوں کے خلاف کامیاب جنگ سے عوامی جمہوریہ چین کی تعمیر تک،اصلاحات و کھلے پن کے فروغ سے لے کر اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر تک،سی پی سی کی رہنمائی میں چینی عوام کی تخلیقی صلاحیت کو بھرپورانداز میں متحرک کر دیا گیا اور اس سے یہ سچائی بھی ثابت ہوئی ہے کہ “عوام ہی تاریخ کے تخلیق کار ہیں۔”
چین کا فی کس جی ڈی پی دس ہزار امریکی ڈالر سے زائد ہے،دنیا میں سب سے بڑا متوسط آمدنی والا طبقہ چین کا ہے ،دنیا میں سب سے بڑا سماجی ضمانتی نظام اور دنیا میں سب سے محفوظ ملک چین ہی ہے،یہ تمام ثمرات چینی عوام کی خوشحالی کا عکاس ہیں اور سی پی سی کی سو سالہ جدوجہد کی خدمات بھی ہیں۔
ہمیشہ سے عوام کو اولین حیثیت دینا سی پی سی کی کامیابی کا راز ہے اور مزید بہتر مستقبل کے لیے جدوجہد کی قوت کا منبع بھی۔اس سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ سی پی سی کو عوام سے الگ کرنے کی کوئی بھی سازش ناکام ہوگی ۔