چائنا انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر نے ستائیس تاریخ کو چین میں انٹرنیٹ کی ترقی کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی جس کے مطابق جون دو ہزار اکیس تک چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہو چکی ہے جبکہ انٹرنیٹ رسائی کی شرح 71.6فیصد تک پہنچ چکی ہے۔یوں دنیا میں سب سے بڑا ڈیجیٹل معاشرہ وجود میں آیا ہے۔انٹرنیٹ سے وابستہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں تیزی لائی گئی ہے،بنیادی خدمات کی مختلف اقسام کو توسیع مل رہی ہے اور خدمات کا معیار بلند ہوتا جا رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ دیہات میں بھی انٹرنیٹ کی رسائی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔جون ۲۰۲۱ تک دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد انتیس کروڑ سے زائد ہو چکی ہے جب کہ دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ رسائی کی شرح 59.2فیصد رہی ہے۔ اس کے علاوہ آن لائن ڈیلیوری ،آن لائن روزگار،آن لائن طبی خدمات جیسی خدمات کو بھی فروغ ملا ہے۔