چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے تیئیس تاریخ کو ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں چینی سفارت خانہ وہاں موجود چینی شہریوں سے قریبی رابطے میں ہے اور افغانستان کے متعلقہ فریقوں کے ساتھ سکیورٹی کی فراہمی کے حوالے سے بھی بات چیت کررہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین افغانستان میں چینی اداروں اور اہلکاروں کی حفاظت پر بڑی توجہ دیتا ہے۔ اس وقت افغانستان میں چینی سفارت خانہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔ افغانستان میں زیادہ تر چینی شہری سفارت خانے کے انتظامات کے تحت پہلے ہی وطن واپس آچکے ہیں۔ایسے شہری جو اپنی رضا مندی سے افغانستان میں قیام کرنا چاہتے ہیں، چینی سفارت خانہ ان کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ، سلامتی سے متعلق احتیاطی تدابیر اور اقدامات کی مضبوطی کے لیے ان کی رہنمائی کی جا رہی ہے ، اور افغانستان میں متعلقہ فریقوں سے رابطے سے ان کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔