چین کی وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی حال ہی میں جاری کردہ رپورٹ میں رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران شعبہ ٹیلی مواصلات کی ترقی کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے جولائی تک چین میں ٹیلی کام شعبے کے منافع میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ۔ منافع کی مجموعی مالیت 872.1 بلین یوآن تک جا پہنچی ہے جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلےمیں 8.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ڈیٹا اور انٹرنیٹ شعبہ جات میں بھی منافع مستحکم اور بہتر ہو رہا ہے۔ آئی پی ٹی وی ، انٹرنیٹ ڈیٹا سینٹرز ، بگ ڈیٹا اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ سمیت ابھرتی ہوئی خدمات کی تیزی سے ترقی نے اس شعبے کی تیز رفتار ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ علاوہ ازیں ٹیلی مواصلات صارفین کی تعداد کے نقطہ نظر سے ، موبائل فون صارفین کا مجموعی پیمانہ مستحکم رہا ہے ، اور 5G صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ 5G موبائل ٹرمینل کنکشن کی تعداد 392 ملین تک پہنچ چکی ہے۔