شامی مسئلے پر چینی حکومت کے خصوصی ایلچی کا دورہ ایران

0

شامی مسئلے پر چینی حکومت کے خصوصی ایلچی شے شیاؤ این نے بیس جولائی سے تیئیس جولائی تک ایران کا دورہ کیا۔ یہ گزشتہ اپریل میں شے شیاؤ این کے شامی مسئلے پر چین کے خصوصی ایلچی بننے کےبعد ایران کا دوسرا دورہ ہے۔ اس دورے کے دوران، شے نے ایران کے اہل کاروں کے ساتھ تبادلہ خیال  کیا اور مذاکرات کو فروغ دینے کی کوشش کی۔
بائیس تاریخ کو شے شیاو این نے ایران میں چینی سفارت خانے میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں شامی مسئلے پر چین کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شامی مسئلے پر چین کا کوئی ذاتی مفاد وابستہ  نہیں ہے۔ اس حوالے سے چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی  ہے کہ شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جانا چائیے۔ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردار کے ڈھانچے کے تحت شام کا مستقبل شامی عوام کے ہاتھوں میں رہنا چاہئے، ثالثی کے لئے اقوام متحدہ کو سب سے اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔ فائر بندی، سیاسی مذاکرات ، انسانی ہمدردی اور انسداد دہشت گردی چاروں طریقوں سے شام کی موجودہ صورتحال کے مطابق حقیقی راستے کی تلاش کی جانی چاہئے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ چین ایران سمیت عالمی برادری کے ساتھ شامی مسئلے کے حل کے لئے مشترکہ کوشش کرتا رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here