انیس اگست کو اقوام متحدہ میں چین کے مستقل وفد کے قائم مقام سفیر دائی بینگ نےدہشت گردی سے متعلق سلامتی کونسل کے ایک کھلے اجلاس میں عالمی برادری سے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوشش کرنے کی اپیل کی۔
دائی بینگ نے کہا کہ دہشت گردی پر کاری ضرب لگانے کے سلسلے میں دوہرے معیار کو ترک کیا جانا چاہیے۔ذاتی سیاسی مفاد کی بنیاد پر دہشت گردوں کا تعین کرنا دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے مترادف ہے۔دہشت گردی کو ختم کرنے کے عمل میں نظریاتی تصورات کو نہیں اپنایا جانا چاہیے،چین دہشت گردی کو کسی مخصوص ملک،حکومت،قوم یا مذہب کے ساتھ منسلک کرنےاور اقلیتی قومیتوں اور مذہبی آزادی کے تحفظ کی آڑ میں دہشت گرد تنظیموں کی ترقی اور پرتشدد حملوں کو موقع دینے کی بھی مخالفت کرتا ہے۔
افغان صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ افغانستان کو دوبارہ سے دہشت گردوں کا گڑھ نہیں بننا چاہیے اور امید ہے کہ مختلف ممالک مل کر ہر قسم کی دہشت گردی پر کاری ضرب لگائیں گے۔