غربت کے خاتمے کے راستے پر کسی کو پیچھے نہیں رہنے دیں گے، شی جن پھنگ

0

دو ہزار اکیس میں ، چین نے تاریخی طور پر انتہائی غربت کا مسئلہ حل کیا اور ایک اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر  میں فتح حاصل کی۔چینی صدر شی جن پھنگ اور  چینی حکومت کا یہ عزم ہے کہ خوشحالی کی جستجو اور  غربت کے خاتمے کے راستے پر کسی کو پیچھے نہیں رہنے دیں گے ۔ غریب لوگوں کو ، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں رہنے والی اقلیتوں کو غربت سے چھٹکارا دلانا اور مشترکہ خوشحالی و ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ، ہمیشہ چینی قیادت کی اولین ترجیح رہی ہے۔
ڈولونگ جیانگ نامی قصبہ صوبہ یو ننان کے دور افتادہ اور غریب  پہاڑی علاقے میں واقع ہے ۔یہاں آباد ڈولونگ قومیت چین کے سب سے چھوٹے قومیتی  گروہوں میں سے ایک ہے۔۲۰۱۴ میں سالِ نو کے موقع پر ، چند مقامی لوگوں نے صدر شی جن پھنگ کو خط لکھ کر خوشخبری سنائی کہ ان کے آبائی علاقے میں ہائی وے سرنگ مکمل ہونے والی ہے جس سے باہر کی دنیا کے ساتھ نقل و حمل اور رابطے کا ایک ذریعہ مل گیا ہے۔صدر شی جنگ پھنگ نے جوابی خط میں ان کو مبارک باد دی۔ ۲۰۱۵میں ، شی جن پھنگ نے یوںنان کے دورے کے دوران خاص طور پر ڈولونگ قومیت کے لوگوں  سے ملاقات کی اور  مقامی صورتحال دریافت کی۔
دو ہزار بارہ کے بعد سے ،صدر شی جن پھنگ نے چین میں انتہائی غربت کے شکار تمام علاقوں کا سفر کیا ہے اور غربت کے خلاف مقامی جنگ کی ذاتی طور پر قیادت کی۔ ملک کے مختلف علاقوں کے دوروں کے دوران غربت زدہ علاقوں کا معائنہ کرنا ،مقامی لوگوں سے تبادلہ خیال کرنا  اور  انسداد غربت کے حوالے سے ہدایات دینا ، چینی صدرکے شیڈول کا ایک اہم حصہ ہے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here