مقامی وقت کے مطابق 18 اگست کی شام ، حزب اسلامی افغانستان کے امیر ،سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار نےچائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا۔
دارالحکومت کابل اور افغانستان کی موجودہ صورت حال کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: “سکیورٹی کی صورتحال ایک اچھی سمت میں گامزن ہے ، اور عوام مستقبل کے بارے میں پر امید ہیں۔ غیر ملکی فوجیں حتمی انخلاء کر رہی ہیں۔ غیر ملکی قبضے کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔لوگوں نے مثبت ترقی دیکھی ہے ، اور افغانستان کے تمام صوبے اور علاقے بنیادی طور پر جنگ کے سائے سے چھٹکارا حاصل کر چکے ہیں۔ عوام روشن مستقبل کے منتظر ہیں۔ افغان عوام ماضی میں واپس جانے کے بجائے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ایک آزاد ، شان و شوکت سے بھر پور اور جنگ سے پاک افغانستان کے قیام کے لیے کوشاں رہیں گے۔اسلامی نظام کے تحت ، ایک مضبوط مرکزی حکومت قائم کی جائےگی جو ملک کو سنبھالنے اور اس کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پچھلے کچھ دنوں میں ملک میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔