ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک کو عالمی ٹریس ایبلٹی کے اگلے مرحلے کی قیادت کرنی چاہیے۔ چین کی وزارت خارجہ

0

ڈبلیو ایچ او سیکریٹریٹ کی جانب سے کچھ دن پہلے جاری کردہ وبا کے ماخذ کا سراغ  لگانےکے اگلے مرحلے سے متعلق  بیان کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے ۱۶ اگست کو منعقدہ پریس کانفرنس میں نشاندہی کی کہ ٹریس ایبلٹی کا کام بے حد اہمیت رکھتا ہے اور ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک کی قیادت میں عالمی ٹریس ایبلٹی کے اگلے مرحلے کا انعقاد ضروری ہے۔
رپورٹس کے مطابق ، ڈبلیو ایچ او سیکرٹریٹ نے ۱۲ اگست کو ایک بیان جاری کیا  اور اس بات پر زور دیا کہ ٹریس ایبلٹی کا اگلا مرحلہ ،تحقیق کے پہلے مرحلے کے تنائج کی بنیاد پرہونا چاہیے اور اس میں چین-ڈبلیو ایچ او کی مشترکہ تحقیقی رپورٹ میں دی گئی سفارشات پر عمل درآمد ہونا چاہیے کیونکہ  نئے پیتھوجنز کے بارے میں حقائق کی تلاش سائنسی بنیادوں پر ہونی چاہیے اسے ایک دوسرے پر الزام تراشی یا  سیاسی حملوں کا آلہ نہیں ہونا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here