سی جی ٹی این تھنک ٹینک پول، دنیا بھر کے ۲۶ ملین انٹرنیٹ صارفین کا بھرپور ردِ عمل

0

“نوول کورونا وائرس کے ماخذ کا سراغ لگانے ” سے متعلق مسائل کے بارے میں ، سی جی ٹی این تھنک ٹینک نے اقوام متحدہ کی چھ سرکاری زبانوں میں یوٹیوب ، ٹوئٹر ، فیس بک اور وی چیٹ سمیت دیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رائے عامہ پر مشتمل سروے کیا۔۲۶ جولائی کو سروے کے جاری کردہ نتائج کے مطابق ، ووٹنگ میں حصہ لینے والے ۸۰ فی صد  نیٹزیئنز کی رائے میں وائرس کے ماخذ کاسراغ لگانے کے مسئلے کو سیاسی رنگ دے دیا گیا ہے۔ ۸۳ اعشاریہ ایک فی صد انٹرنیٹ صارفین نے امریکہ میں تحقیقات کیے جانے  کے حق میں رائے دی ۔سی جی ٹی این تھنک ٹینک پولز  نے اب تک  دنیا بھر میں ۲۶ ملین سے زائد نیٹیزینز کی توجہ حاصل کی ہے اور 280،000 سے زائد نے اپنے  پیغامات  چھوڑ ے ہیں۔ مختلف ممالک کے انٹرنیٹ صارفین نے یہ بھی کہا ہے کہ بہت سے دیگر  ممالک میں بھی  وائرس کا سراغ لگایا جانا چاہیے۔انٹر نیٹ صارفین کی ایک بڑی تعداد نے امریکہ پر عدم اعتماد اور عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے  داخلی اور خارجی مسائل کا سامنا کرنے میں دوہرا معیار اپنانے پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور  وائرس کے ماخذ کی کھوج لگانے کے معاملے پر اس کی بدگمانی ، سیاسی ہیرا پھیری نیز  وبا پھیلنے کے بعد امریکہ میں ایشیائی نژاد افراد  کے ساتھ امتیازی سلوک پر سخت تنقید کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here