چین اور امریکہ کے درمیان معاشی تعاون درست سمت میں گامزن ہے: چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ

0

چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے واشنگٹن میں پہلے چین۔امریکہ جامع معاشی مذاکرات  کے انعقادسے قبل اٹھارہ تاریخ کو  ایک تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان حالیہ ٹھوس تعاون سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین۔امریکہ معاشی تعاون درست سمت میں گامزن ہے۔
جناب وانگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے رواں برس اپریل میں امریکی ریاست فلوریڈا کا دورہ اور امریکی صدر سے ملاقات نے فریقین کے درمیان ایک نئے دور کے تعلقات کے لیے تعمیری کردار ادا کیا۔ اس پیش رفت کے بعد فریقین کی جانب سے اعلیٰ سطح کے چار مذاکراتی طریقہ کار کا قیام  عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں جامع معاشی مذاکرات بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ  دونوں ملکوں کے درمیان  دو طرفہ معاشی تعلقات  کے حوالے سےایک سو روزہ منصوبہ جاری کیا گیا جس سے ٹھوس نتائج بر آ مد ہوئے ہیں۔جناب وانگ نے فریقین کے درمیان تعاون کو  ہی ایک درست انتخاب قرار دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here