چینی حکومت کی جانب سے عطیہ کی جانے والی کووڈ-۱۹ کی ویکسین 7 تاریخ کو زیمبیا پہنچ گئی۔ زیمبیا میں چینی سفیر لی جی ، زیمبیا کی وزارت صحت کے مستقل سکریٹری کینیڈی ماراما اور زیمبیا میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر کمبا گادیو نے استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔
چینی سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت کی جانب سے زیمبیا کی حکومت کو کووڈ-۱۹ کی ویکسین کا عطیہ کرنا چین اور زیمبیا کی حکومت اور عوام کے درمیان چار موسموں کی دوستی اور وبا سے لڑنے میں یکجہتی کا ایک اور اہم مظہر ہے۔ وبا سے لڑنے کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر ، زیمبیا کی حکومت کووڈ-۱۹ کے خلاف ویکسینیشن کے کام کو فعال طور پر فروغ دے رہی ہے۔ امید ہے کہ چین کی طرف سے فراہم کردہ ویکسین زیمبیا کو وبا سے لڑنے میں مدد دے گی۔
ماراما نے زیمبیا کو ویکسین عطیہ کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ زیمبیا میں ویکسینیشن کی موجودہ شرح کم ہے ، اور زیادہ تر لوگوں کو ابھی تک ویکسین نہیں دی گئی ہے۔ زیمبیا کو بین الاقوامی برادری سے ویکسین کی مدد کی اشد ضرورت ہے۔ چین کی طرف سے فراہم کی جانے والی ویکسین زیمبیا میں ویکسین کی کمی کے دباؤ کو بہت حد تک کم کر دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین زیمبیا کا اہم شراکت دار ہے اور تمام شعبوں میں زیمبیا کی مدد کرتا رہا ہے۔ انہوں نے زیمبیا کے وبائی امراض کی روک تھام کے کام میں تکنیکی مدد پر چینی مرکز برائے انسداد وبا و روک تھام کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔