چین کی اقتصادی ترقی میں عوامی قوتِ خرید کے استعمال کا کردارنمایاں

0

چین کی قومی ترقی اور اصلاحات کی کمیٹی کے ترجمان یان پھن چھن نے اٹھارہ تاریخ کو ایک پریس کانفرنس کی ۔پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ چین کی اقتصادی ترقی کے سلسلے میں عوام کی جانب سے سرمائے کو خرچ کرنے کا کردار نمایاں رہا ہے۔چینی حکومت کی طرف سے عوامی خریداری کی حوصلہ افزائی کی پالیسی پر عمل درآمد کے نتیجےمیں عوام کا مثبت اور حوصلہ افزا ردِ عمل ملک کی اقتصادی ترقی کی سب سے اہم قوت محرکہ بن گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی اقتصادی ترقی کا ترسٹھ اعشاریہ چار فیصد حصہ عوامی خریداری سے ہوا ہے یہ سرمایہ کاری کے مقابلے میں تیس اعشاریہ سات فیصد زیادہ ہے۔اسی عرصے میں چین کی معیشت کی شرح اضافہ چھ اعشاریہ نو فیصد کے معیار پر برقرار رہی جس سے ظاہر ہوا ہے کہ چینی معیشت ترقیاتی قوت سے بھر پور ہے اور چینی معیشت کا ڈھانچہ بہتر سے بہتر ہو رہا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سرمایہ کاری چینی معیشت کی ترقی کی ایک اور قوت محرکہ ہے۔حالیہ برسوں میں چین میں غربت کے خاتمے، عوامی خدمات ، تخلیقات اور صنعتی تیکنیکس کی بہتری سمیت اہم شعبوں میں زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ یوں چین کی معیشت کا ڈھانچہ زیادہ معقول ہو گیا ہے اور پائیدار ترقی کا عمل بخیرو خوبی جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here