پاکستان کے فن پاروں اور ثقافتی ورثے کی نمائش بائیس تا اٹھائیس مارچ بیجنگ میں منعقد ہو گی۔ اس نمائش کا اہتمام بیجینگ کے چینگ یانگ گیٹ عجائب گھر میں ہوگا۔ یہ نمائش پاکستان کی آزادی کی سترویں سالگرہ اور چین پاک سفارتی تعلقات کے قیام کے چھیاسٹھ برس مکمل ہونےکے حوالےسے منعقد کی جارہی ہے ۔
نمائش میں شائقین پاکستان کے نامور فنکار جمی انجینیئر کے فن پاروں کو دیکھ سکیں گے۔ ۔ جمی انجینیئر کی ایک سو کے قریب تصاویر کےموضوعات پاکستان کی آزادی ،تاریخ ، مناظر اور طرزِ تعمیر سے منسلک ہیں ۔اس کے علاوہ نمائش میں چین کی تاریخی شخصیات کے حوالے سے تصویروں کو بھی رکھا جائےگا۔