چار اگست کوچین-ترک سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور ترکی کے صدر طیب اردگان نے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔صدرشی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ پچاس سالوں میں چین اور ترکی کے تعلقات مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ سال دو ہزار دس میں دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹیجک تعاون کے تعلقات قائم ہونے کے بعد سےمختلف شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔ گزشتہ سال فریقین نے انسداد وبا کے دوران ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور ویکسین تعاون کے حوالے سے اچھے نتائج حاصل ہوئےجس سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی مضبوط ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی ۵۰ ویں سالگرہ کے موقع پر ایک دوسرے کے مرکزی مفادات اور دلچسپی کے امور پر باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کیا جائے ، ترقی کی حکمت عملی کی ہم آہنگی کو تیز کیا جائے ، دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹیجک تعاون کے تعلقات کو آگے بڑھایا جائے اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچایا جائے۔ترکی کے صدر طیب اردگان نے اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں ممالک باہمی احترام کی بنیاد پر اسٹریٹیجک تعاون کو آگے بڑھاتے ہیں اور خطے اور پوری دنیا میں مثبت اثرات مرتب کر رہےہیں۔ کووڈ-۱۹ کی وبا کے تناظر میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی مدد کی۔ترکی چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دو طرفہ اسٹریٹیجک تعاون کو آگے بڑھائے گا۔