چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے تین تاریخ کو چین .آسیان وزرائے خارجہ اجلاس میں کہا کہ چین ” بحیرہ جنوبی چین کے حوالے سے مختلف فریقوں کے عملی اعلامیے ” میں طے کردہ وعدوں پر عمل پیرا رہے گا ۔ چین متعلقہ فریقوں کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے موقف پر قائم ہے اور تنازعات و اختلافات کو توسیع دینے کے یکطرفہ فعل کا قائل نہیں ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اور آسیان کی مشترکہ کوششوں سے بحیرہ جنوبی چین کی مجموعی صورتحال مستحکم رہی ہے ۔ جہاز رانی اور فضائی پروازوں کی آزادی کا تحفظ کیا جا رہا ہے ۔ بحیرہ جنوبی چین بڑی طاقتوں کا اکھاڑا نہیں ہے اور نہ ہی اسے بننا چاہیے۔ ہم کسی بھی طاقت کو خطے میں امن و استحکام کی سازگار صورت حال میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔