دو روزہ گلوبل ڈیجیٹل اکنامک کانفرنس ۲۰۲۱، دو اگست کو بیجنگ میں شروع ہوئی۔ کانفرنس کا موضوع ہے “تخلیق سے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا”۔ کانفرنس میں جاری کردہ عالمی ڈیجیٹل معیشت کے وائٹ پیپر کے مطابق ،ڈیجیٹل ترقی نئے صنعتی انقلاب کی اہم سمت و خصوصیت بن چکی ہے اور عالمی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔چائنا اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونکیشنز ٹیکنالوجی کے سربراہ یو شیاؤ حوئی نے نشاندہی کی کہ ڈیجیٹل معیشت سے مختلف ممالک کی ترقی کو قوت محرکہ ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کے حجم کے لحاظ سے امریکہ پہلے،جب کہ چین دوسرے نمبر پر ہےلیکن شرح نمو کے لحاظ سے دیکھا جائے تو چین کی ڈیجیٹل معیشت کی شرح نمو تقریباً نو اعشاریہ چھ فیصد رہی جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔یہ چین کی اقتصادی ترقی میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اہم کردار کی عکاس ہے۔
چھنگ حوا یونیورسٹی کے اسکول آف پبلک پالیسی اینڈ مینیجمنٹ کی سربراہ جیانگ شیاؤ جوان کے خیال میں چودہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی پر عمل کے دوران ڈیجیٹل معیشت کی ترقی مزید وسیع ہو گی۔