چین دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک میں کووڈ-۱۹ ویکسین کی دستیابی کے لیے کوشش جاری رکھے گا،وزارت خارجہ

0

۲ اگست کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ چین دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک میں کووڈ-۱۹ ویکسین کی دستیابی کے لیے کوشش جاری رکھے گا۔

ترجمان نے کہا کہ جون میں چین نے اٹھائیس ممالک کے ساتھ بیلٹ اینڈ  روڈ سے متعلق ویکسین کے شراکت دارانہ تعلقات کا انیشئیٹو پیش کیا جس میں ویکسین کی امداد،برآمدات اور مشترکہ پیداوار سے متعلق تعاون کی تجاویز  پیش کی گئیں۔مذکورہ انیشئیٹو کے تحت چین نےانیشئیٹو پیش کرنے والے ممالک کے ساتھ  ویکسین کی کل ۷۷ کروڑ پچاس لاکھ خوراکوں کے تعاون پر اتفاق کیا ہے اور اس وقت کل ۳۵ کروڑ خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ چینی صنعتی اداروں نے انیشئیٹو پیش کرنے والے چار ممالک کے ساتھ مشترکہ پیداواری سلسلہ بھی شروع کیا ہے اور اس ضمن میں دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون  بھی زیر غور ہے۔  ترجمان نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت داروں کے ساتھ ویکسین کی منصفانہ تقسیم اور بیلٹ اینڈ روڈ نیز دوسرے ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی دستیابی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here