چین کا بین الاقوامی فرائض کی ادائیگی اور عالمی امن کی حفاظت میں مثبت کردار ہے ،اقوام متحدہ کے افسر

0

اقوام متحدہ میں تعینات چینی وفد نے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 94 ویں سالگرہ منانے کے لیے متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ اس حوالے سےاقوا م متحدہ کے متعدد افسران کا کہنا ہے کہ  چین اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں کی حمایت کرتا ہے اور ان میں مثبت طور پرشرکت کرتا ہے۔ چین عالمی امن کے تحفظ میں اپنی ذمہ داریاں عمدگی سےسرانجام دیتا ہے۔اقوام متحدہ کے نائب جنرل سیکرٹری لیکروکس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں کے لیے فنڈ دینے والے دوسرے بڑے ملک کی حیثیت سے چین کی حمایت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ ہم امن کارروائیوں میں شریک اہلکاروں اور اقوام متحدہ کی ” امن کے تحفظ کی کارروائی ” کی اپیل کے لیے چین کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی  چین کی جانب سے امن کارروائیوں میں شریک اہلکاروں کو ویکسین کی فراہمی اور ان کارروائیوں میں شریک چینی اہلکاروں کی بے حد تعریف کی ۔ 1990 سے اب تک  چینی افواج اور پولیس نے اقوام متحدہ کی 30 امن کارروائیوں میں شرکت کی ہے اور جنگ بندی کی نگرانی ، صورتحال کو  مستحکم بنانے اور عام شہریوں کی حفاظت سمیت مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here