امریکہ تائیوان سے متعلقہ بل پر نظرثانی کا عمل روک دے ، چینی وزارتِ خارجہ

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے ۲۳ جولائی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں امریکہ کو تنبیہہ کی کہ تائیوان امور سے متعلق اپنے قول و فعل پر غور کرے، تائیوان سے متعلقہ بل پر نظرِ ثانی کا عمل روکا جائےاور متعلقہ شرائط کو حذف کیا جائے ۔

اطلاعات کے مطابق امریکی کانگریس کے متعدد ارکان نے ۲۰ جولائی کو  تائیوان سےشراکت دارانہ تعلقات کا بل پیش کیا اور امریکی نیشنل گارڈز  پر زور دیا کہ تائیوان کی افواج کے ساتھ تعلقات قائم کیے جائیں۔علاوہ ازیں امریکی سینیٹ کےعسکری کمیشن نے مالی سال ۲۰۲۲ میں “قومی دفاعی  اختیارات ایکٹ” کی منظوری دی ہے جس میں امریکہ اور تائیوان کے درمیان عسکری تنصیبات کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے چینی ترجمان نے کہا کہ دنیا میں ایک اور صرف ایک چائنا ہے۔تائیوان چین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے اور یہ ایک تاریخی اور قانونی حقیقت ہے۔ کوئی فرد یا قوت اس کو کسی بھی طور تبدیل نہیں کر سکتی ہے ۔امریکہ کو “ایک چین کےاصول” اور چین-امریکہ کے درمیان تین مشترکہ اعلامیوں کے مطابق عمل کرنا چاہیے، تائَیوان کے ساتھ اپنے عسکری روابط  کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ ختم کرنا چاہیے  اور تائیوان کے علیحدگی پسندوں کو کوئی بھی غلط پیغام نہیں دینا چاہیے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here