چینی صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں دیہی ٹوائیلٹ انقلاب کے فروغ کے بارے میں اہم ہدایات دیں۔
چین میں دیہی ٹوائیلٹ انقلاب کے حوالے سے قومی کانفرنس 23 تاریخ کو چین کے جنوبی شہر ہنگ یانگ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں شرکا کو صدر شی کی اہم ہدایات سے آگاہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ دیہی ٹوائیلٹ انقلاب دیہی بحالی کے ایک اہم کام کے طور پر مؤ ثر انداز میں انجام دیا جائے۔ بیت الخلا کی بہتری کے ساتھ ساتھ گندے پانی کی نکاسی کے نظام کی تعمیر کو بھی فروغ دیا جانا چاہیے تاکہ دیہات صفائی کے معیارات پر پورا اتریں اور دیہی لوگ اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔