بیلاروس کے صدرالیگزینڈر لوکاشینکو نے گیارہ تاریخ کو کہا کہ بیلاروس کو تاریخی موقع سے فائدہ اٹھا کر دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں حصہ لینا چاہیئے۔
جناب لوکاشینکو نے اسی دن بیلاروس کی سفارتی سمت کی ترجیحات کے حوالے سے اجلاس میں کہا کہ بیلاروس اور چین کے باہمی اعتماد ،تعاون اور مشترکہ مفادات پر مبنی جامع سٹریٹجک شراکت داری میں پیش رفت ہوئی ہے۔ جو اعلیٰ سطح تک جا پہنچی ہے ۔اس لئے بیلاروس کو دو طرفہ منصوبوں کے عملدرآمد اور تعاون پر توجہ دینا چاہیئے ۔ان کا خیال ہے کہ بیلاروس کو دی بیلٹ اینڈ روڈ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی نقل و حمل، لاجسٹکس، مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی کا حصہ بنانا چاہیئَے۔