چین کے قومی شماریات بیورو کی جانب سے پندرہ تاریخ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی جی ڈی پی میں گزشتہ سال کے مقابلےمیں 12.7 فیصد اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ دو سالوں میں اوسط شرح نمو 5.3 فیصد رہی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پہلی ششماہی میں قومی معیشت مستحکم اور بہتر ہو رہی ہے ۔ بیورو کے انچارج نے یہ توقع ظاہر کی کہ دوسری ششماہی کے دوران بھی ملکی معیشت میں مستحکم بحالی جاری رہے گی۔