چین عرب ایکسچینج ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شام کی تعمیرِنو کے حوالے سے پہلا میلہ نو تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔چین مِیں تعینات شامی سفیر عماد مصطفی اور چین عرب ایکسچینج ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل چھین یونگ نے میلے میں شرکت کی۔
جناب مصطفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کی تعمیرِنو کا عمل یکے بعد دیگرے شروع ہو گیا ہے۔توانائی،پانی کی فراہمی اور مینوفیکچرنگ سمیت شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔چین میں جاری سپلائی سائیڈ کی اصلاحات اور اضافی پیداواری صلاحیت کی کھپت سمیت اقدامات ، شام کی تعمیرِنو سے یکجا کیئے جا سکتے ہیں ۔دریں اثنا،دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر چین اور شام کے تمام شعبوں میں تعاون کے لئے موقع فراہم کرے گی ۔
چین اور شام سے آنے والی کاروباری شخصیات ،صنعت کاروں اور میڈیا کے شعبے سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں نمائندوں نے میلے میں شرکت کی۔