چین کے شمال مغربی علاقے میں واقع صوبہ شان شی کے شہر باؤ جی سے صوبہ گان سو کے شہر لان چو تک جانے والی تیزرفتار ریل سروس نو تاریخ کو شروع ہوئی۔اس چار سو ایک کلومیٹر لمبے ریلوے ٹریک سے چین کے مغربی علاقے کے رہنے والوں کی زندگی بڑی حد تک آسان ہو رہی ہے۔
اس ریلوے کے آغاز سے لان چو سے بیجنگ تک کا سفر سولہ گھنٹوں سے نو گھنٹوں تک مختصر ہوگا۔لان چو سے شنگھائی تک کا سفر پچیس سے دس گھنٹوں تک اور لان چو سے گوانگ چو تک کا سفر چالیس سے بارہ گھنٹوں تک مختصر ہو سکے گا۔
باؤ جی- لان چو تیز رفتار ریلوے کی تعمیر سے چین کے مشرق،وسط اور مغرب کے علاقوں کے باہمی رابطوں کو قریب لایا جائے گا۔اقتصادی ترقی یافتہ علاقے سے افرادی قوت اور معلومات آسانی سے مغربی علاقے تک منتقل ہو سکیں گی ۔یوں چین کے شمال مغربی علاقے میں معاشی و معاشرتی ترقی کو بڑی حد تک فروغ مل سکے گا۔