دس جولائی کو چین کے ریاستی کونسل کے ڈویلپمنٹ ریسرچ سینٹر نے “مارکیٹ کے مرکزی شراکت داروں کو پروان چڑھانا اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانا “کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چین کی نائب وزیر خزانہ زو جیا ای نے کہا کہ چین اپنے کاروباری ماحول کو دنیا کے بہترین معیار کے مطابق بنا رہا ہے ۔ عالمی برادری نے چین کی جانب سے کاروباری ماحول میں کی جانے والی اصلاحات کو سراہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ چین ،اصلاحات کے تجربات دوسرے ممالک کے ساتھ بھی بانٹتا ہے اور دنیا کے کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے اپنا تجربہ فراہم کرتا رہتا ہے ۔
حالیہ سالوں میں چین کا کاروباری ماحول مسلسل بہتر ہوا ہے اور کئی برسوں سے چین سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا میں بہترین مقام بن گیا ہے ۔
عالمی بینک کے افسر مارٹن ریزر نے کہا کہ حالیہ برسوں میں عالمی بینک کے عالمی کاروباری ماحول کی رپورٹ میں چین کی درجہ بندی نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ چین کے تجربات سیکھنے کے قابل ہیں۔