چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے نو تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای بارہ سے سولہ جولائی تک ترکمانستان ، تاجکستان اور ازبکستان کا دورہ کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس ، ” شنگھائی تعاون تنظیم ۔افغانستان رابطہ گروپ ” کے وزرائے خارجہ اجلاس نیز ” وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا : علاقائی رابط سازی کے چیلنجز اور مواقع ” سے متعلق اعلی سطحی بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ روایتی دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے ، شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی کو فروغ دینے ، افغانستان میں قیام امن میں پیش رفت کے حصول ، بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کو آگے بڑھانے اور علاقائی رابطہ سازی کے قیام کے لیے ایک اہم ترین سفارتی سرگرمی ہے ۔