صدر شی جن پھنگ کی سنگاپور کے وزیراعظم سے ملاقات

0

چین کے صدر شی جن پھنگ نے چھ تاریخ کو ہیمبرگ میں سنگاپور کے وزیراعظم  لی  ہاسین لونگ  سے ملاقات کی۔

صدر شی جن پھنگ نے  کہا کہ چین اور سنگاپور کے درمیان روایتی دوستی ہے اور تعاون سے  نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ چین سنگاپور کے ساتھ دوستانہ  تعلقات کو  بڑی اہمیت دیتا ہے۔ چین سنگاپور کے ساتھ دو طرفہ  جامع تعاون کے ساتھی کے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

شی جن پھنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین اور سنگاپور کے درمیان تعاون کے طریقہ کار پر جدت اور  دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت کے فروغ، بنیادی تنصیبات ، اقتصادی و تجارتی سرمایہ کاری اور  مالیاتی تعاون کے فروغ کے لئے مشترکہ کوشش کی جانی چاہیئے۔ اس کے ساتھ ساتھ، حکومتوں کے درمیان تعاون کے اہم منصوبوں کی تعمیر کو اچھے انداز میں آگے بڑھایا جائے گا، عوامی تبادلوں کو مزید توسیع دی جائے گی، اقوام متحدہ، اپیک، G20 اور دیگر کثیر جہتی ڈھانچے میں تعاون اور رابطے کو فروغ دیا جائے گا۔

ادھر سنگاپور کے وزیر اعظم  لی ہاسین لونگ نے کہا کہ سنگاپور چین تعلقات کو گزشتہ سال میں نئی پیش رفت حاصل ہوئی۔ موجودہ عالمی صورتحال کے پیش نظر  سنگاپور اور چین کے دمیان باہمی تعلقات کا فروغ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ سنگاپور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں چین کی حمایت کرتا رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here