چین کے صدر شی جن پھنگ اور جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے میئر اولف چولز کی ملاقات

0

چھ تاریخ کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے  جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں اسی شہر کے میئر اولف چولز سے ملاقات کی۔

     چینی صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہیمبرگ جرمنی کا اہم ساحلی  شہر ہے۔جو چین سے قریبی تعلق رکھتا ہے اور چین کے ساتھ تعاون کرنے والے اولین  شہروں سے ایک ہے۔آج ہیمبرگ چین جرمنی  اور چین یورپ تعاون کو ملانے والے پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ جرمنی نیز یورپ کی  سب سے زیادہ چینی کمپنیاں اس شہر میں ہیں۔ایشیا اور یورپ کے باہمی رابطے اور تعاون کو فروغ دینے  اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں شمولیت کے حوالے سے ہیمبرگ خصوصی علاقائی برتری کا حامل ہے۔یہ  نہ صرف سمندری شاہراہ ریشم کے لحاظ سے چین اور یورپ کو ملانے والی اہم بندرگاہ ہے ۔بلکہ چین یورپ فریٹ ٹرین کا اہم ٹرمینل ہے۔ہم ہیمبرگ کے مئیر کی جانب سے  چینی کمپنیوں کے لئے   اپنے دورازے  ہمیشہ کھلے  رکھنے  کے بیان کو سراہتے  ہیں۔چین ہیمبرگ کے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں حصہ لینے کا خیر مقدم کرتا ہے۔چین ہیمبرگ کے ساتھ ہر میدان میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور دو طرفہ تعلقات کی گہری ترقی میں نئی قوت ڈالنا چاہتا ہے۔

ہیمبرگ کے میئر اولف چولز نے کہا کہ وہ   چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ جرمنی اور ہیمبرگ میں جی ٹوئنٹی کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ہیمبرگ  دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی حمایت کرتا ہے اور متعلقہ تعاون میں شریک ہو نا چاہتا ہے۔یقین ہے کہ باہمی رابطے اور تعاون کی تعمیر سے ایک مزید بہتر دنیا سامنے آرہی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here