تیس جون کو ، ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں عالمی ادارہِ صحت کی طرف سے چین میں ملیریا کے خاتمے کی تصدیق کی گئی ہے ۔ اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ۱۹۴۰ کی دہائی میں چین میں ملیریا کیسز کی تعداد 30 ملین تھی جو کہ اب صفر ہے ، یہ ایک عظیم کارنامہ ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 30 جون کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ چین اور دنیا کے لیے خوشخبری ہے۔ ملیریا کا خاتمہ ، چین کی طرف سے انسانی صحت اور عالمی انسانی حقوق کی ترقی کے لیے ایک اہم خدمت اور بڑا کارنامہ ہے۔