صحت کی عالمی تنظیم کی جانب سے صحت عامہ کے شعبے میں مثالی ثمرات پر چین کے لیے ایوارڈ

0

پانچ تاریخ کو صحت کی عالمی تنظیم نے چینی حکومت کو سماجی صحت کے بہتر  انتظام پر  شاندار مثال کا ایوارڈ دیا ۔ ایوارڈ کا مقصد   پینسٹھ برسوں میں چین کے  حاصل کردہ ثمرات کی  تحسین ہے ۔

معلوم ہوا ہے کہ  انیس سو باون سے چینی حکومت نے صحت عامہ کے شعبے میں بہتری کےلیے کئی اقدامات کئے ۔طاعون ، ہیضے کے  پھیلاؤ کو موثر طور پر کنٹرول لیا گیا اور دیگر وبائی بیماریوں کا خاتمہ کیا گیا۔عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے آغاز میں چینی شہری  کی  اوسط متوقع عمر پینتیس برس تھی جب کہ دو ہزار پندرہ میں یہ چھہتر  برس   تک جا پہنچی۔نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین  یا زچگی کے دوران  شرح اموات درمیانے ترقی یافتہ ممالک کے معیار کے برابر ہوئی ہے  ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here