چین کےقومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ، جنوری2021 سے مئی 2021 تک ، چین میں درمیانےا ور بڑے صنعتی کاروباری اداروں کا مجموعی منافع 3،424.74 بلین یوآن تھا ، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 83.4 فیصد زیادہ ہے۔
قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کے انچارج اہلکار نے کہا کہ وبا کی روک تھام اور کنٹرول اور مستحکم معاشی اور معاشرتی ترقی کے ساتھ ، منڈی کی طلب کی مستقل بحالی جاری رہی، صنعتی کاروباری اداروں کی کام کرنے کی صلاحیت بہتر سے بہتر ہوتی رہی ، اور منافع میں اضافہ ہوتا رہا ہے۔
اس اہلکار نے کہا کہ مجموعی طور پر ، مئی میں صنعتی اداروں کا منافع مستحکم انداز میں بحال ہوتا رہا، لیکن کارپوریٹ منافع میں عدم توازن زیادہ نمایاں تھا اور بازیابی کی بنیاد ابھی تک مضبوط نہیں ہے۔اگلے مرحلے میں ، معقول میکرو معاشی پالیسیوں کو نافذ کرنا ہوگا، اصلاحات اور جدت کو فروغ دینا ہوگا ، ، کمپنیوں کی مشکلات سے دور کرنا ہوں گی ، بلک کموڈٹیز کی قیمتوں کو مناسب معیار تک واپسی لانے کی ضرورت ہوگی تاکہ صنعتی معیشت کی مستقل اور مستحکم بحالی اور ترقی کی ضمانت دی جا سکے۔