چین کے ایک تھنک ٹینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق غیرملکی سیروسیاحت کرنے والے چینی شہریوں کی تعداد میں گزشتہ گیارہ برسوں میں تین گنا اضافہ ہو ا ہے۔
رپورٹ میں بتا یا گیا کہ دو ہزار پندرہ میں غیرملکی سیروسیاحت کرنے والے چینی سیاحوں کی تعداد بارہ کروڑ سے زائد تھی ۔ یہ تعداد دو ہزار پانچ کے مقابلے میں تین سو بارہ اعشاریہ نو فیصد زیادہ ہے ۔
علاوہ ازیں بیرون ملک چینی سیاحوں کے کل اخراجات بھی مسلسل بڑھ رہے ہیں۔دو ہزار سولہ میں بیرون ملک چین کے اندرونی علاقے کے سیاحوں کے کل اخراجات دو کھرب اکسٹھ ارب امریکی ڈالرز سے زیادہ ہیں جو پوری دنیا کا بیس فیصد بنے ۔