چین کبھی دوسرے ممالک کے سیاسی جماعتی نظام کی نقل نہیں کرتا اور نہ ہی اپنا سیاسی نظام دوسرے ممالک پر مسلط کرتا ہے

0

پچیس تاریخ کو ” چین کے نئے طرز کے سیاسی جماعتی نظام کے حوالے سے وائٹ پیپر ” کا چینی ، انگریزی ، فرانسیسی اور روسی سمیت آٹھ زبانوں میں اجرا ہوا۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا کہ ایک ملک میں کس طرح کا سیاسی جماعتی نظام رائج  ہوگا، اس کا تعین اس ملک کی تاریخی روایات اور حقیقی صورت حال کی مدد سے کیا جاتا ہے۔وائٹ پیپر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دنیا میں کوئی ایک ایسا سیاسی جماعتی نظام موجود نہیں ، جو تمام ممالک کے لیے یکساں موذوں ہو۔چین کبھی دوسرے ممالک کے سیاسی جماعتی نظام  کی نقل نہیں کرتا اور نہ ہی اپنا سیاسی نظام دوسرے ممالک پر مسلط کرتا ہے۔چین برابری ، اور باہمی احترام کے اصول کے مطابق تبادلے کو مضبوط بناتے ہوئے عالمی جمہوری سیاست کی ترقی اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے تحت “یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈیپارٹمنٹ” کے نائب وزیر اور ترجمان شو یو شنگ نے پچیس تاریخ کو پریس کانفرنس میں چین کے نئے طرز کے سیاسی جماعتی نظام کی خوبیوں کے حوالے سے کہا کہ یہ نظام  بڑے پیمانے پر عوام کے بنیادی مفادات کی نمائندگی کرتا ہے۔ علاوہ ازیں اس نظام کے تحت مختلف سیاسی جماعتوں اور غیرجماعتی شخصیت کو متحد کر کے  چینی قوم کی ترقی کے لیے مشترکہ کوشش کی جاتی ہے تاکہ  یک جماعتی نظام کے تحت نگرانی کی کمی  اور کثیرالجماعتی نظام کے نقصان دہ  مقابلے کے رجحانات سمیت  مختلف نقصانات سے بچا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here