“چین کے نئے طرز کے سیاسی جماعتی نظام” کے حوالے سے وائٹ پیپر کا اجرا

0

چین کی ریاستی کونسل کے پریس آفس نے ۲۵ جون کو “چین کے نئے طرز کے سیاسی جماعتی نظام” کے  حوالے سے وائٹ پیپر جاری کیا جس کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیادت میں کثیرالجماعتی تعاون اور سیاسی مشورے کا نظام چین کا بنیادی سیاسی نظام ہے۔یہ چین کا نئے طرز کا سیاسی جماعتی نظام ہے اور چین کی بنیادی صورتحال سے پیدا ہوا ہے، جو نہ صرف چینی دانشمندی کا مظہرہے بلکہ انسانی سیاسی ثقافتی نتائج کی خوبی سے مستفید ہوا ہے۔ 
اس نظام میں چینی کمیونسٹ پارٹی اور آٹھ جمہوری جماعتیں اور سیاسی جماعتوں سے غیروابستہ شخصیت شامل ہیں۔طویل عرصے سے چینی کمیونسٹ پارٹی نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مل کر مشترکہ محنت کی اور قریبی تعاون کے تعلقات قائم ہوئے۔ 
اس نظام کی بنیادی روح  تعاون،شراکت اور مشورہ ہیں اور بنیادی نوعیت اتحاد،جمہوریت اور ہم آہنگی ہے ۔اس نظام سے حکمرانی اور انتظام و انصرام  میں شراکت،رہنمائی و تعاون،مشورے اور نگرانی کے منسلک ہونے کی تکمیل ہوئی ہے۔
وائٹ پیپر میں واضح طور پر  کہا گیا ہے کہ چین میں چینی کمیونسٹ پارٹی اور مختلف سیاسی جماعتوں اور سیاسی جماعتوں سے غیروابستہ شخصیات کے ساتھ تعاون اور اتحاد کو مضبوط بنانا اہم نظام ہے۔ یہ نظام تاریخ کا تقاضا ہے جو عظیم جدت کاری ،خوبی اور قوت حیات پر مبنی ہے اور یہ ملک کی ترقی ،قوم کی نشاۃ ثانیہ ،سماجی ترقی اورعوامی خوشحالی کے لیے مفید بنیادی سیاسی نظام ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here