بیجنگ میں پاکستان کو انسداد وبا کا سازوسامان کا عطیہ کرنے کی تقریب کا انعقاد

0

پاکستان کو انسداد وبا کا سازو سامان عطیہ کرنے کے لئے 24 جون کو بیجنگ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا اہتمام چین کے بیرونی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے قائم عوامی ایسوسی ایشن اور چین پاک فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب میں عوامی اداروں اور علاقائی حکومتوں کی جانب سے فراہم کردہ ساز و سامان عطیہ کیا گیا۔چین میں تعینات پاکستانی سفیر جناب معین الحق ،چین کے بیرونی ممالک کےساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے والی عوامی ایسوسی ا یشن کے سربراہ لنگ سونگ تھیان،چین-پاک فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے سربراہ شیا زو کھانگ،متعلقہ کمپنیوں  اور اداروں کے ذمہ داران سمیت ستر سے زائد شخصیت نے اس تقریب میں شرکت کی۔چین میں تعینات  پاکستان کے سفیر جناب معین الحق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چینی دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وبا پھوٹنے کے بعد سے پاکستان اور چین نے ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے اور یہ پاک چین دوستی کا بھرپور مظہر ہے۔انہوں  نے کہا کہ انسداد وبا میں چین کے تجربات قابل تقلید ہیں۔

چین کی جو ماؤ   ایکس کیئر طبی آلات کمپنی کے جنرل مینچر   یاؤ وین بین ، آن ہوئی ہیلتھ باکس ٹیکنالوجی کمپنی کے سربراہ   ہوانگ یو ہاؤ ،شہر چھنگ ڈو کے بیرونی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے والی عوامی ایسوسی ایشن کی نائب سربراہ لی لی نے تقریب سے خطاب کیا۔انہوں نے پاکستان میں وبا  پرقابو پانے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیااور چین پاک دوستی کے لیے مزید خدمات

سرانجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

بیجنگ میں پاکستان کو انسداد وبا کا سازوسامان کا عطیہ کرنے کی تقریب کا انعقاد_fororder_WechatIMG163
بیجنگ میں پاکستان کو انسداد وبا کا سازوسامان کا عطیہ کرنے کی تقریب کا انعقاد_fororder_WechatIMG164

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here