بائیس جون کو چین کے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی سائنسی ایسوسی ایشن کی نائب چیرپرسن گلنارعفوری نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ۴۷ویں اجلاس میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے ساتھ مکالمے میں چینی حکومت کے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے حالیہ برسوں میں سنکیانگ میں اقتصادی و سماجی ترقی اور انسانی حقوق کے ثمرات سے آگاہ کیا اور دوٹوٹ الفاظ میں کہا کہ چین مخالف کوئی بھی قوت سنکیانگ کے استحکام و اتحاد کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
گلنار نے کہا کہ اس وقت سنکیانگ میں سلامتی کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے،مسلسل چار برسوں سے کسی بھی قسم کا پرتشدد واقعہ یا دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی نہیں ہوئی ہے ۔ علاقے میں شاندار ترقی ہو رہی ہے ۔عوامی زندگی میں نمایاں بہتری آرہی ہے۔ اس مقصد کے لیے سالانہ مالی بجٹ کا ستر فیصد عوامی فلاح پر خرچ کیا جاتا ہے۔سنکیانگ میں معمول کے مذہبی سرگرمیوں کو تحفظ دیا جاتا ہے ۔قومی اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور مختلف قومیتوں کے لوگ ،استحکام، سلامتی اور ترقی سے مستفید ہوتے ہوئے اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔