چین بھر میں ویکسین کی 1 بلین سے زائد خوراکیں دی جا چکی ہیں

0

انیس جون تک چین بھر میں کووڈ-۱۹ کے خلاف  ویکسین  کی 1 بلین سے زائد خوراکیں دی گئی ہیں۔چین کے کمیشن برائے قومی صحت  کے نائب سربراہ زنگ ای شن نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ چین کی کووڈ-۱۹ ویکسین کی تحقیق اور ترقی کی رفتار اور مقدار شروع سے ہی دنیا میں صفِ اول میں رہی ہے ۔چین میں کووڈ-۱۹  کی 21  ویکسینز کلینیکل ٹرائلز میں ہیں۔ اس وقت ، چین میں  4 ویکسینز کی مشروط منظوری دی گئی ہے جب کہ  ہنگامی استعمال کے لیے 3 ویکسینز  کی منظوری دی گئی ہے۔ ویکسینز میں ان ایکٹیویٹڈ ویکسین ، ری کومبیننٹ پروٹین ویکسین ، اڈینو وائرس ویکٹر ویکسین اور نیوکلیک ایسڈ ویکسین سمیت ٹیکنالوجی روٹ شامل ہیں۔ 
زنگ ای شن نے کہا کہ چین میں بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ چین کی ویکسین محفوظ ہے ،عمومی ردعمل اور غیر معمولی رد عمل کے واقعات چین میں 2019 میں  مختلف معمول کی ویکسینز لگنے کی درج شدہ اوسط سطح سے کم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here