ہانگ کانگ ترقی کے موقع سے فائدہ اٹھائے گا ، چیف ایگزیکٹو کیری لام

0

بیس جون کو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایگزیکٹو کیری لام نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں ، اگرچہ ہانگ کانگ کو سماجی بدامنی اور کووڈ -۱۹ کی وبا سمیت  غیر معمولی سخت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ، لیکن ہانگ کانگ کے لیے مرکزی حکومت کی مضبوط حمایت سےہانگ کانگ کے انتخابی نظام کو بہتر بنایا گیا ہے ،ہانگ کانگ کا معاشرتی استحکام اور سیاسی تحفظ بحال ہو گیا ہے ، ” ایک ملک دونظام ” کی پالیسی پر عمل درآمد  درست راہ پر واپس آ گیا ہے اور اب ہانگ کانگ کی مزید ترقی کاایک نیا مرحلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکے گا ۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ آر ایم بی کو بین الاقوامی نوعیت کی کرنسی بنانے میں مدد کرسکتا ہے ، چائنیز مین لینڈ کے صنعتی و کاروباری اداروں کو مالی خدمات  فراہم کر سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ ہانگ کانگ ملک کی ماحول دوست معاشی ترقی کے لیے مدد گار ہو سکے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here