تفصیلات کے مطابق جناب پون چھ تاریخ کو شاہراہ ریشم تعاون اور ترقی فورم سے خطاب کریں گے اور سات تاریخ کو نیپال اور چین کے صوبے گان سو اقتصادی و تجارتی تعاون اور تبادلےکے موضوع پر کاروباری اداروں کے نمائندوں سے خطاب کریں گے۔۔اس کے علاوہ جناب پون صوبہِ گان سو کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گے۔
گانسو صوبے کی حکومت کے پریس دفتر کے مطابق تیئسویں لان جو سرمایہ کاری اور تجارتی میلے میں ملائشیا اور نیپال کو مہمانِ اعزاز کے طور پر میلے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ لان جو سرمایہ کاری اور تجارتی میلے میں دو مہمانِ اعزاز موجود ہیں۔ میلے کے دوران نیپال پویلین اور ملائشیا پویلین کی افتتاحی تقریب ہو گی۔اور نیپال اور ملائشیا اقتصادی اور تجارتی تعاون سیمینار بھی منعقد ہو گا