چین اور عرب ممالک کے درمیان بنیادی تنصیبات کا تعاون ترقی کے “ونڈو پیریڈ ” میں ہے، چینی وزارت تجارت

0

اٹھارہ جون کو چین کے نائب وزیر تجارت چھیان کھہ مینگ  نے اپنے ایک  بیان میں کہا کہ حالیہ برسوں میں چین عرب ممالک  کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون نے بےحد لچک اور قوت  کا مظاہرہ کیا ہے۔ فریقین “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ  تعمیر کی بھر پور کوشش کررہے ہیں۔چینی نائب وزیر تجارت چھیان کھہ مینگ نے پانچویں چین- عرب ممالک  ایکسپو کی پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ پیچیدہ عالمی صورتحال کے پیش نظر، چین اورعرب ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جارہا ہے۔ فریقین نے انسداد وبا کےلیے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ۔تجارتی تبادلوں کے حوالے سے  چین عرب ممالک کا سب سے بڑا تجارتی ساتھی بن گیا ہے۔ جبکہ  چین کو خام تیل فراہم کرنے والے سب سے بڑے ممالک عرب ممالک ہی ہیں۔ 2020 میں  چین-عرب تجارتی حجم 239.8 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔  بنیادی تنصیبات کے حوالے سے چین -عرب تعاون کو نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور یہ تعلقات  ترقی کے “ونڈو پیریڈ” میں ہیں۔ چھیان کھہ مینگ نے کہا کہ چین اور عرب ممالک یکساں ترقیاتی مراحل میں ہیں اور دونوں فریقین کے یکساں نظریات ہیں۔ اقتصادی ڈھانچے کے سلسلے میں وہ ایک دوسرے کی مدد کرسکتے ہیں۔ اس لیے مشترکہ طور پر “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر اور اقتصادی اور تجارتی تعاون کو گہرا کرنے کے امکانات بہت وسیع ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here