آئندہ پانچ برسوں میں پائیدار ترقی کے حامل دو تہائی منصوبے بنیادی تنصیبات کی تعمیر پر مرکوز ہوں گے: ںیو ڈویلپمنٹ بنک

0

برکس کے نیو ڈویلپمنٹ بنک نے دو تاریخ کی شام کو آئندہ پانچ سالوں کے لئے اپنی مجموعی حکمت عملی کااعلان کیا ۔اگلے قدم پر بنک اپنے کاروبار کے مرکز کو پائیدار ترقی پر رکھے گا۔خاص طور سے صاف توانائی ،آبپاشی اور صاف پانی سمیت شعبوں پر توجہ دی جائے گی ۔اندازے کے مطابق دو تہائی منصوبوں کو پائیدار ترقی کی حامل بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں استعمال کیا جائے گا۔پائیدار ترقی کی حامل بنیادی تنصیبات کی تعمیر برکس اور دوسری نئی معیشتوں کے لئے بڑی اہمیت رکھتی ہے۔جس سے اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جاسکے گا،روزگار میں اضافہ کیا جاسکے گا، اور شراکت داری کے حامل اضافے سے معیشت کے توازن کوبہتر کرنے کے لئے معاون ثابت ہوگا۔

مشتقبل میں برکس کے نیو ڈویلپمنٹ بنک کے دائرے کو غیر برکس ممالک تک توسیع دی جائے گی ۔بنک نے نئے اراکین کو قبول کرنے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here