رپورٹس اور تجزیہ کاروں کے مطابق کووڈ ۔19 کی وبا کا مقابلہ کرنے اور انتہائی غربت کو ختم کرنے میں ملک کی قیادت کرنے والی صدسالہ چینی کمیونسٹ پارٹی پر چینی عوام کا اطمینان اور اعتماد عروج پر ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے چائنا ڈیٹا لیب کے ذریعہ کئے گئے ایک سروے میں دکھایا گیا ہے کہ چینی عوام میں حکومت کے لئے حمایت میں اضافہ ہوا ہے ، مرکزی حکومت پر اوسط اعتماد جون 2019 میں 8.23 سے بڑھ کر گذشتہ سال مئی میں 8.87 ہو گیا تھا۔گذشتہ سال جاری کردہ ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک طویل مدتی سروے کے مطابق حکومت پر چینی شہریوں کا اطمینان ہر سطح پر بڑھ گیا ہے ، جس میں مرکزی حکومت پر 2016 کے احتتام پر 93 فیصد عوام کی حمایت دکھائی گئی ہے۔.
سروے کے مطابق لوگوں کے معیار زندگی کی بہتری اور مساوات کے فروغ میں پارٹی کے عوام کو مرکز بنا کر خدمت کرنے کی عکاسی ہوئی ہے۔ گذشتہ سال ، چین نے انتہائی غربت کے خاتمے کا ہدف پورا کیا اور ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہوا۔
ہارورڈ سروے کے مطابق چینی عوام کا کہنا ہے کہ سروے کے 2003 میں شروع ہونے کے وقت کے مقابلے میں حکومت کی طرف سے صحت کی دیکھ بھال ، فلاح و بہبود اور دیگر ضروری عوامی خدمات کی فراہمی 2016 میں کہیں زیادہ بہتر اور مساویانہ ہے۔ غریب اور اندرون علاقوں کے لوگوں کو بنیادی خدمات کی فراہمی کے نتیجے میں اطمینان میں اضافے کا زیادہ رجحان دیکھا گیا ہے۔