امریکی فوجی جہاز کا چین کے شی شا جزائر کے علاقائی سمندر میں بغِیر اجازت داخلہ ایک سنگین سیاسی اور فوجی اشتعال انگیز سرگرمی ہے ۔ لوکھانگ

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے دو تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی فوجی جہاز یو ایس ایس سٹیتھم میزائل ڈسٹرائیر کا چین کے شی شا جزائر کے علاقائی سمندر میں بغِیر اجازت داخلہ ایک سنگین سیاسی اور فوجی اشتعال انگیز سرگرمی ہے ۔ چین نے امریکہ کی اس سرگرمی پر شدید عدم اطمینان اور اس کی سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے ۔

لو کھانگ نے کہا کہ شی شا جزائر چین کا اٹوٹ انگ ہیں ۔چینی حکومت نے انیس سو چھیانوے میں شی شا جزائر کی سمندری سرحد کی وضاحت کرتے ہوئَے بیرونی فوجی جہازوں کے چینی سمندری علاقے میں داخل ہونے کا واضح تعین کیا تھا ۔ لو کھانگ نے کہا کہ امریکی فوجی جہاز نے آزاد جہاز رانی کے بہانے پر چین کے شی شا جزائر کے علاقائی پانیوں میں بغیر اجازت داخل ہوتے ہوئے چینی قانون اور متعلقہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔ اور چین کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور متعلقہ سمندری علاقے کے امن ، سلامتی اور سازگار نظم و نسق کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور اس سے چین کے جزائر پر متعین تنصیبات اور انسانی سلامتی کے لیے بھی خطرناک ہے ۔ یہ ایک سنگین سیاسی اور فوجی اشتعال انگیز ی ہے ۔

لو کھانگ نے کہا کہ چین اور آسیان کے رکن ممالک کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں اس وقت جنوبی بیحرہ چین کی صورتحال بہتر ہورہی ہے ۔ امریکہ کا یہ قدم خطے میں امن ، تعاون اور ترقی کی خواہشات کے برعکس ہے ۔ چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو اپنے اقتدار اعلی اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اختیار کئے جائیں گے ۔

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیان نے تین تاریخ کو اس حوالے سے کہا کہ چینی فوج قومی سلامتی پر دھمکی کی حد کے مطابق دفاعی صلاحیت کو مضبوط بناتے ہوئے سمندری و فضائی گشت پر زور دے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here