تین جولائی کو چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔فریقین نے چین امریکہ تعلقات اور جی ٹونٹی ہمبرگ سمٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔فریقین نے جرمنی کے شہر ہمبرگ میں ملاقات پر اتفاق کیا۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ حال ہی میں چین امریکہ تعلقات کو اہم ثمرات حاصل ہوئے تاہم پھر بھی دونوں ملکوں کے تعلقات کچھ منفی عناصر سے متاثر ہوئے ہیں۔امریکی صدر نے ایک چین کی پالیسی پر عمل درآمد کا اعادہ کیا ہے اور جناب شی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکہ تائیوان سے متعلق امور سے ٹھوس طریقے سے نمٹے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ اور چین کے تعاون کا وسیع مستقبل ہے اور انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکی حکومت ایک چین کی پالیسی پر قائم رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمبرگ میں ہونے والی جی ٹونٹی سمٹ بہت اہم ہے اور وہ اس دوران چینی صدر اور دوسرے سربراہان کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے کے خواہشمند ہیں۔
فریقین نے جزیرہ نما کوریا کے امن و امان سمیت دیگر مسائل پر بھی بات چیت کی