ہانگ کانگ میں وزارت خارجہ کے خصوصی کمشنر دفتر کے ترجمان نے بارہ تاریخ کو کہا کہ غیرملکی پابندیوں کے خلاف قانون ، چند مغربی ممالک کی بالادستی اور طاقت کی سیاست کے خلاف نہایت ضروری ہے،قومی خودمختاری،سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کی اشد ضرورت ہے ۔یہ قانون عملی اور طویل المدتی اہمیت کا حامل ہے۔ہانگ کانگ میں وزارت خارجہ کا کمشنر دفتر اس قانون کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
ترجمان نے پرزور الفاظ میں کہا کہ آج چین اور دنیا کے حالات سو برس قبل جیسے ہرگز نہیں ہیں ۔ہانگ کانگ کے باشندوں سمیت ایک ارب چالیس کروڑ سے زائد چینی عوام کسی بھی بیرونی قوت کی جانب سے چین کے اندرونی معاملات میں ہر قسم کی مداخلت کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ چینی حکومت اور عوام قومی خودمختاری،سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچانے والی غیرقانونی یکطرفہ پابندی یا کسی بھی قسم کی بالادست کارروائی پر جوابی رد عمل ظاہر کریں گے ۔