حال ہی میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے صوبہ زے جیانگ کو اعلیٰ معیار کی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے ایک مثالی زون میں ڈھالنے کے لیے رہنما تجاویز جاری کی ہیں۔
مشترکہ خوشحالی سوشلزم کا تقاضا اور لوگوں کی مشترکہ توقع ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے جامع طور پر ایک اعتدال پسند خوشحالی معاشرے کی تعمیر میں عظیم تاریخی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں اور ترقی کے نئے مرحلے میں مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے ایک ٹھوس بنیاد فراہم کی گئی ہے۔
صوبہ زے جیانگ کے پاس وسائل کے حامل شہر اور دیہات ہیں اور ترقی بھی متوازن ہے۔ صوبے کی ترقیاتی صورتحال مشترکہ خوشحالی کی جانب آگے بڑھنے کی ایک مضبوط بنیاد اور خوبی ہے۔ ترقیاتی سفر میں خامیوں اور کمزوریوں کے باوجود آگے بڑھنے کی لگن بھی ہے۔صوبہ زے جیانگ میں ایک طویل عرصے سے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنایا گیا ہے جیسے دریائے یانگسی ڈیلٹا کی مربوط ترقی اور دریائے یانگسی اقتصادی بیلٹ کی ترقی وغیرہ ۔مذکورہ “تجاویز” کی روشنی میں زے جیانگ اور ملک کے دوسرے علاقوں کی صنعتوں ، کاروباری اداروں اور تحقیقی اداروں کے درمیان وسیع پیمانے پر تعاون فروغ پائے گا۔