چین میں ثقافتی و قدرتی ورثے کے قومی دن کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد

0

بارہ جون کو چین میں ثقافتی و قدرتی ورثے کا16واں قومی دن منایا گیا ہے۔اس موقع پر چین کے قومی ادارہ برائے ثقافتی ورثہ  کے سربراہ  لی چھون نے تہذیب و تمدن کے عالمی تبادلوں و باہمی استفادے کے فروغ پر زور دیا۔اسی روز قومی دن کی مناسبت سےایک سرگرمی چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں منعقد ہوئی۔لی چھون نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ برسوں میں چین کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کو موثر طور پر یقینی بنایا جا رہا ہے ۔سالانہ تقریباً تیس ہزار ثقافتی نمائشیں منعقد ہوتی ہیں،تین لاکھ سے زائد تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے اور ایک ارب سے زائد افراد عجائب گھروں یا ثقافتی ورثہ سائٹس کی سیاحت کے دوران قدیم ورثے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ 
اطلاعات کے مطابق چین میں عالمی فہرست میں شامل چودہ قدرتی ورثے موجود ہیں اور چین اس تعداد کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ہے۔

چین میں ثقافتی و قدرتی ورثے کے قومی دن کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد_fororder_666

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here