گیارہ تاریخ کو چین کی ریاستی کونسل کے انسداد وبا میکانزم کی پریس کانفرنس میں قومی صحت عامہ کمیشن کے اہلکار چھوئی گانگ نے کہا کہ اس وقت چین کووڈ-۱۹ ویکسی نیشن کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ہے۔چھوئی گانگ نے کہا کہ دس جون تک ویکسین کی 845 ملین خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 622 ملین افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین ویکسین کی خوراکوں اور ویکسی نیشن کے حامل افراد کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں سر فہرست ہے۔ قومی صحت عامہ کمیشن کے ترجمان می فنگ نے اس موقع پر کہا کہ وائرس کے لیبارٹری سے اخراج کے امکانات بہت کم ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ وائرس کے ماخذ کا سراغ ایک سائنسی معاملہ ہے جسے سائنسدانوں کے تعاون سے طے پانا چاہیئے۔انہوں نے مختلف فریقوں سے اپیل کی کہ وہ وائرس کے ماخذ سے متعلق تعاون کریں۔