چائنا ترقیاتی فورم دو ہزار سات بیجنگ شہر میں منعقد ہو رہا ہے ۔ اس اجلاس میں سپلائی سائڈ کے ڈھانچے کی اصلاحات پر زور دیا گیا ہے ۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ چین میں سپلائی سائڈ کی اصلاحات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔
چین کے نائب وزیر اعظم چانگ گاؤ لی نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپلائی سائڈ کے ڈھانچے کی اصلاحات کے فروغ کے لیے فعال عمل لایا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں فالتو پیداواری صلاحیت میں مسلسل کمی ،مختلف شہروں کی صورتحال کے مطابق مانگ سے زیادہ پیداوار میں کمی ، اقتصادی قوت کے فروغ اور لاگت میں کمی کے لیے بھر پور کوششیں کی گئیں اور اس کے عمدہ نتائج سامنے آئے ہیں ۔
جبکہ چین کی قومی ترقی اور اصلاحات کی کمیشن کے سربراہ حہ لی فونگ نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین میں اقتصادی ڈھانچہ مسلسل بہتر ہو رہا ہے ۔ پچھلے سال اصراف نے معیشت کی شرح اضافے میں چونسٹھ اعشاریہ چھہ فیصد کا حصہ لیا اور صنعتی اداروں کی شرح سود بھی بڑھ رہی ہے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تاکی ہیکو ناکاؤ نے چین کی سپلائی سائڈ کی اصلاحات کی تعریف کی جبکہ عالمی بینک کی سی ای او کریسٹالینہ گورگیوا نے کہا کہ سپلائی سائڈ کی اصلاحات بہت اہم ہیں ، کیونکہ معیشت کی ترقی اور روز گار کے مواقع میں اضافہ اس پر انحصار کرتا ہے ۔ ورنہ اقوام متحدہ کے ہزار سالہ ھدف کی تکمیل نہ ہو سکے گی ۔